حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ یہ قومی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے ۔

آج (منگل کو )اسلام آباد میں ماڈل اسسمنٹ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت قومی نصاب کو 0 اور A لیول تعلیمی نظام سے آگے لے جانا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا ضروری اصلاحات اور ملک کے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے قونی نصاب کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہا تعلیمی اصلاحات کیلئے نجی اورسرکاری شعبے سے ماہرین کو مدعو کیاجانا چاہیے تاکہ ملک میں ایک جدید نصاب کی تیاری اور نفاذ کیلئے جامع جائزہ لیاجاسکے۔

وزیر منصوبہ بندی نے تعلیم کے نظام کو بہتری اور انسانی وسائل پیدا کرنے کیلئے اساتذہ کیلئے ایک جدید تربیتی مرکز قائم کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی تعلیمی محکموںکے اشتراک سے قائم ہونے والا یہ مرکز جنوبی  ایشیا کا بہترین ادارہ ہوگا جہاں طلبامعیاری تعلیم حاصل کرسکیںگے جس میں ان کی تنقید ی سوچ ، تخلیقی اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں اور مل کر سیکھنے کی مہارت پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔

DATE .NOV / 20 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top