حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، وزیراعظم

News Image

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

DATE . Jan/27/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top