
حیدرآباد گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکیلٹی ممبران نے پاک آرمی کے ساتھ خوش گوار دن گزارا۔طلبہ نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور سمال مشین گنز اور پسٹل کے فائر سے لطف اندوز ہوئے ۔طلبہ نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے جی او سی حیدرآباد گیریژن سے تفصیلی ملاقات کی اور سوال و جواب کا ایک تفصیلی سیشن ہوا۔ جی او سی حیدرآباد گیریژن نے کہا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
DATE . Mar/6/2025
