بیجنگ ()
سالمن مچھلی کا ذکر آتے ہی ذہن میں عام طور پر گہرے سمندر کا تصور ابھرتا ہے۔ تاہم، چین کے شمال مغربی خشک خطے میں واقع، جسے” چین کا سمندر سے دور ترین مقام” سمجھا جاتا ہے، سنکیانگ میں بھی درجنوں سالمن مچھلی فارم موجود ہیں۔ 2024 میں، سنکیانگ میں سالمن مچھلی کی کل پیداوار 8,104 ٹن تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے ایکویٹک ڈویلپمنٹ سینٹر نے نشاندہی کی ہے کہ سنکیانگ اس سال سالمن مچھلی کی پیداوار کے لحاظ سے چین کا سب سے بڑا علاقہ بن سکتا ہے۔ ایسی خبروں نے چینی نیٹیزنز کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے : “سنکیانگ واقعی ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔”
“سمندر سے دور ترین مقام”کی حیثیت سے سالمن مچھلی کی پیداوار کے علاوہ، سنکیانگ کی اور بھی بہت سی حیرت انگیز خصوصیات ہیں ۔ سنکیانگ میں صحرازدگی ایک سنگین مسئلہ ہے، ریگستان کا رقبہ تقریباً پورے سنکیانگ کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ اب، صحرا کے کنارے، 3,046 کلومیٹر طویل سبز باڑ تعمیر کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، صحرا مقامی آبادی کو ٹھوس معاشی فوائد بھی فراہم کر رہا ہے ۔ لوگ مقامی حالات کے مطابق ریتلی زمین میں ریڈ ولو اورسیسٹانکی ڈیزرٹیکولا جیسے پودے اگاتے ہیں، نمکین الکلی زمینوں پر فصل کاشت کرتے ہیں،اور بنجر زمینوں کو بھی زرخیز کھیتوں میں تبدیل کر رہے ہیں۔
سنکیانگ کی حیرت انگیز خصوصیات میں سے ایک روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج بھی ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم پر واقع کھنڈرات اور قدیم شہر، غاروں اور دیواروں پر بنی پینٹنگز تاریخ کے گواہ ہیں ۔ غیرمادی ثقافتی ورثے، جیسا کہ توت کے درخت سے کاغذ سازی کی مہارت،بارہ مقام ،اور پُروقار “ماناس “چینی قوم کے ثقافتی خزانے ہیں۔ جب کہ دورحاضر میں، کھیتوں میں اسمارٹ ڈرپ آبپاشی اور مکینیکل ہارویسٹنگ، گوبی صحرا میں ہوا کی توانائی سے چلنے والے جنریٹر اور فوٹو وولٹک پینلز، اور دیگرکمپیوٹنگ پاور سینٹرز،یہ سب سنکیانگ کی جدیدیت کی جانب مضبوط پیشرفت کی علامت ہیں۔
سنکیانگ کی دلکشی کھلے پن اور انضمام سے بھی عیاں ہے۔ تاریخی طور پر، سنکیانگ شاہراہ ریشم کا ایک اہم حصہ تھا۔ چین کے ریشم، چینی مٹی کے برتن، اور ٹیکنالوجی یہاں سے مغرب کی طرف پہنچے، جبکہ فابا پھلیان ، انگور، اور دیگر مصنوعات یہاں سے درآمد کی گئیں۔ اشیاءکے تبادلے کے ساتھ ساتھ، متعدد مذاہب یہاں باہم ملے، متعدد تہذیبیں مربوط ہوئیں اور آپس میں منسلک ہوئیں۔ آج، جیسے جیسے چین کھلے پن کو وسعت دے رہا ہے، سنکیانگ یوریشیا کے سنہرے راستے اور چین کے مغرب کی جانب کھلے پن کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ آج، یہ دنیا کے 220 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کرتا ہے۔ 2024 میں، سنکیانگ سے16,400 چین۔یورپ (چین-وسطی ایشیا) ریل گاڑیاں گزریں، اور آلاہشان پاس اور خورگوس پورٹ پر غیر ملکی اور ملکی تاجروں کی مسلسل آمدورفت جاری ہے۔
معاشرے میں انتشار سے سماجی استحکام ، مطلق غربت کے مسئلے کا تاریخی حل، اور ماحولیات کی مسلسل ترقی… سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کے 70 سالوں میں،یہاں کی ترقی ہمہ جہت ہے۔ اس کے پیچھے، ایک دانش مندانہ گورننس حکمت عملی ہے۔ نئے دور میں، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی قیادت میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے معاشرتی استحکام اور طویل مدتی سلامتی کے مجموعی ہدف کو واضح کیا ہے، اور نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس حکمت عملی تشکیل دی ہے۔یہ گورننس حکمت عملی سرحدی خطے کی گورننس میں تاریخی سنگ میل ہے، جس نے سنکیانگ کے لیے ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے، اور چینی طرز جدیدیت کے “سنکیانگ عمل” کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کا صحیح راستہ تلاش کیا ہے۔اسی دوران،سنکیانگ کی ترقی میں مددگار منصوبوں اور باصلاحیت افراد کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں آ رہی ہے… مرکزی حکومت سے لے کر تمام صوبوں اور شہروں تک، سنکیانگ کی ترقی چین بھر کے عوام اور سنکیانگ کی تمام قومیتوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ بھی ہے۔ لوگ لگن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سنکیانگ کے معجزات تخلیق کر رہے ہیں۔
23 ستمبر کی سہ پہر ،شی جن پھنگ مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعے ارومچی پہنچے ۔ سی پی سی اور ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی تقریبات میں شرکت کے لیے مرکزی وفد کی قیادت کی ہے ۔یاد رہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ نے تین مرتبہ سنکیانگ کا دورہ کیا، دو مرتبہ امورسنکیانگ سے متعلق مرکزی ورکنگ مکالمے میں شرکت کی اور اہم خطاب کیے، اور کئی بار سنکیانگ کے عوام کے خطوط کے جوابات دیے ہیں۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ سی پی سی اور مرکزی حکومت سنکیانگ کی ترقی پر کتنی توجہ دیتی ہیں، اس سے آئندہ سنکیانگ کے معجزات کو مزید تقویت ملے گی ، اور یہ حیرت انگیز اور خوبصورت سنکیانگ، مزید دوستوں کو یہاں سیر کرنے اور خود اپنی آنکھوں سے مشاہدے کی دعوت دیتا ہے۔
Date . Sep/24/2025