خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کابحرین میں ملٹری ہسپتال مائیکرو سکول کا دورہ ،جدید تعلیمی سہولیات کا مشاہدہ

News Image

منامہ:خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین میں کنگ حمد یونیورسٹی ہسپتال میں قائم ملٹری ہسپتال مائیکرو اسکول کا دورہ کیا۔دورے کے دوران خاتونِ اول کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مائیکرو اسکول کے ذریعے کم عمر مریض علاج کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھ سکتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی تعلیمی پیش رفت برقرار رہتی ہے بلکہ ذہنی اور جذباتی صحت کو بھی تقویت ملتی ہے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرایکٹو کلاس رومز اور جدید تعلیمی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور اس امر کو سراہا کہ یہ پروگرام تعلیمی سرگرمیوں کو علاج معالجے کے معاون اقدامات کے ساتھ مؤثر انداز میں ہم آہنگ کرتا ہے۔ انہوں نے عملے اور بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و ہسپتال کے عملے کے کردار کو بھی سراہا ۔

DATE . Jan/16/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top