
دوحہ:خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی بااختیاری کے لئے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکت کی۔
خاتونِ اوّل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پرفخر ہے۔پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی معاہدوں، بیجنگ ڈیکلریشن اورپائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے پُرعزم ہے۔
تقریب کے موقع پر خاتونِ اوّل کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں علاقائی تعاون کے فروغ، ادارہ جاتی شراکت داری کے استحکام اور خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
DATE . Nov/7/2025


