خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد

News Image

راولپنڈی :خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خواتین کی کامیابیوں اور معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور فیصلہ سازی میں شمولیت ایک مضبوط اور متوازن معاشرے کی بنیاد ہے۔

تقریب کے دوران “بااختیار خواتین، خوشحال پاکستان” کے عنوان سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

اس موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کی کہانیاں اور پیغامات بھی شیئر کیے گئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

DATE . Mar/9/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top