خیبرپختونخوا اسمبلی، جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر3 ماہ قید،50 ہزار جرمانے کی سزا کا بل منظور

پشاور(نیوزڈیسک)کے پی کے اسمبلی میں جانوروں کے حقوق کا بل 2024 منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بل میں جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے ، تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا تجویز کی گئی ،

جانوروں پر تشدد یا دوبارہ تکلیف پہنچانے پر سزا 6 ماہ، جرمانہ ایک لاکھ تک بڑھ سکتا ہے،ایکٹ کے تحت کیسکی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرے گا۔جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کیا جائے گا ،

جانوروں کو تفریح کیلئے لڑانے پر بھی 3 ماہ قید کی سزا ہوگی،مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرینیرین کے علاوہ کسی کو جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی۔جانوروں کے حقوق سے متعلق کوئی بات چھپانے پرمالک کو 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
مالکن کو بے ہوشی کی دواپلا کر ملازمہ ہزاروں ڈالر ، سونا لے کر فرار

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top