خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کی تمام پرائمری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشنگریڈیشن کے نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کے تمام پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے پر اسکول بند رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بچوں کے لیے درست اسکول کے انتخاب کی 7 کارآمد ٹپس

صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی، متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔

صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top