بیجنگ () دستاویزی فلم “لادیسلاو ہودیک” (سلوواک زبان کا ورژن) کی لانچنگ کی تقریب سلوواکیہ کے دارالحکومت براتیسلاوا میں منعقد ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرکے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جناب لادیسلاو ہودیک چین اور سلوواکیہ کی دوستی کے گواہ ہیں۔ جنگ کے زمانے میں ، سلوواکیہ سے آنے والے اس ماہر معمار نے چین کے شہر شنگھائی میں رہنے کا انتخاب کیا، اور خوبصورت تعمیراتی فن سے لوگوں کو روشنی اور امید دی ۔انہوں نے کہا کہ اسی دیرپا دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے یہ دستاویزی فلم پیش کی ہے۔
DATE . Sep/25/2025