دسواں ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ ائندہ برس انگلینڈ میں کھیلا جائے گا, شیڈول جاری.

News Image

راولپنڈی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں ایک بار پھر عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور دو کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا جو ٹورنامنٹ کا ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلہ ہو گا۔ دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن ہی میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ 20 جون کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہو گا۔
چوتھے میچ میں پاکستان کا مقابلہ 23 جون کو ہیڈنگلے میں آسٹریلیا سے ہو گا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ پاکستان 27 جون کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 جون اور دوسرا سیمی فائنل 2 جولائی کو لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 5 جولائی کو کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں ہو گا-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top