دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

News Image

دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ 29 سال پہلے پیرس سے شروع ہونے والا یہ جشن اب پاکستان میں بھی بڑے جذبے سے منایا جاتا ہے۔

پاکستان نے موسیقی کے میدان میں کئی عظیم فنکار دیے ہیں، جن میں نورجہاں، مہدی حسن، نصرت فتح علی خان، احمد رشدی اور عابدہ پروین شامل ہیں۔ ان کے سُروں نے کروڑوں دلوں کو چھوا اور موسیقی کو ایک خوبصورت زبان بنا دیا۔

موسیقی ہر جذبات کی ترجمان ہے، چاہے خوشی ہو یا غم۔ یہ امن کا سفیر بن کر محبت کا پیغام سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔

DATE . June/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top