دنیا بھر میں آج یومِ ارض منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج یومِ ارض منایا جارہا ہے۔ دن کی مناسبت سے گوگل نے خاص “یومِ ارض ڈوڈل” جاری کیا ہے جس میں عالمی پائیداری کی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
گوگل ڈوڈل میں فضا سے لی گئی زمین کے ایسے مقامات کی شاندار تصاویر شامل کی گئی ہیں، جہاں ماحول کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔رواں سال یوم ارض کاگوگل ڈوڈل ایک بصری سفر پیش کررہاہے، جس میں دوبارہ اُگائے گئے جنگلات، خوشحال دلدلی علاقے، شمسی توانائی کے فارم، اور شہری سبز مقامات کو دکھایا گیا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد میں امید اور ترقی کی علامت ہیں۔

DATE . Apr/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top