دنیا کو متعدد چیلنجز ایک ساتھ درپیش ہیں، چینی وزیر اعظم

جی20 کو زیادہ وسیع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، لی چھیانگ

جو ہا نسبر گ ()چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جوہانسبرگ میں جی20 رہنماؤں کے بیسویں سربراہی اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی میٹنگز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے “ایک لچکدار دنیا کی تعمیر” اور “تمام لوگوں کے لیے منصفانہ اور مساوی مستقبل” کے موضوعات پر الگ الگ خطاب کیا۔پیر کے روز
لی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور خوراک سمیت متعدد چیلنجز ایک ساتھ درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو یکجہتی کے ساتھ طاقت جمع کرنی ہوگی اور تعاون کے ذریعے مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔ جی20 کو زیادہ وسیع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، چیلنجز کا مشترکہ طور پر سامنا کرنا چاہیے اور مل کر ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ اس ضمن میں پہلا ہدف یہ کہ ماحولیاتی تحفظ کے تعاون کو مضبوط بنا کر ترقی کی لچک کو بہتر بنایا جائے۔ دوسرا، سبز توانائی کے تعاون کو مضبوط بنا کر منصفانہ منتقلی کو آگے بڑھایا جائے۔ تیسرا، غذائی تحفظ کے تعاون کو مضبوط بنا کر مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی، زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنا کر خوراک کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جائے۔ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی غذائی تحفظ کے تعاون کے انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے اور بھوک اور غربت کے خلاف جنگ میں نئی شراکت پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ نئے سائنسی اور صنعتی انقلاب میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، جو دنیا کے لیے غیر معمولی ترقی کے مواقع لے کر آئی ہے، لیکن اس سے نئی عدم مساوات اور ترقی کا فرق بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ جی 20 کو کھلے پن اور باہمی مفادات کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے مواقع سے مشترکہ استفادہ کرنے کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاسکے۔اس ضمن میں پہلا ہدف یہ کہ مصنوعی ذہانت کے پھیلاؤ اور مؤثر انتظام کو آگے بڑھایا جائے۔ دوسرا یہ کہ اہم معدنیات میں باہمی تعاون اور پرامن استعمال کو فروغ دیا جائے، اور تیسرا یہ کہ گلوبل ساؤتھ کی ترقی کو تقویت دی جائے اور عوامی بہبود کی حمایت کی جائے۔

DATE . Nov/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top