دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

News Image

بیلم:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کوپ 30 میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کے لیے روانہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیلم کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یہ یاد دلاتے ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ فطرت سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے، پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔

DATE . Nov/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top