دوسرا ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹ پر 266 رنز بنالیے

دوسرا ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹ پر 266 رنز بنالیے
فوٹو: پی سی ب

پورٹ آف اسپین: پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں  2 وکٹ پر 266رنز بنالیے۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے 239 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن کھانے کے وقفے سے قبل ہی پوری ٹیم 344 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیس 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2،2   وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بیٹرز چھاگئے، عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ بابر اعظم اور اذان اویس نے نصف سنچریاں بنائیں۔

ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور اذان اویس نے پہلی وکٹ پر34 رنز بنائے۔ امام 14 رنز بناکر شیمار جوذف کا شکار بنے۔

اذان اویس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسری وکٹ پر عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے168 رنز کی نا قابل شکست شراکت بنائی ہے۔ اس دوران عبداللہ شفیق نے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹ پر 266 رنز بنالیے۔

عبداللہ شفیق 107 اور بابر اعظم 86 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مزید 78ر نز کا خسارہ ہے۔

DATE . 4 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top