
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ وہ اس کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی ہے۔ تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ فریقین کو سن کر عمر ایوب کے خلاف درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔
عدالت نے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اگر درخواست گزار اس فیصلے سے متاثرہ ہوں تو وہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
DATE . Apr/19/2025