راضی نامہ و باہمی صلح

آل پاکستان قریشی اتحاد

میرپورخاص میں دو رشتہ دار خاندانوں کے درمیان پیش آنے والے تنازع کے حوالے سے باہمی صلح اور راضی نامہ کرایا گیا۔

کچھ عرصہ قبل محمد اشفاق عرف گڈو قریشی اور ان کے بیٹوں اور دوسری جانب محمد اقبال اجمیری قریشی، عارف اجمیری قریشی اور ان کے بیٹوں و بھتیجوں کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پولیس کارروائی، ریمانڈ اور جیل کسٹڈی کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔

بعد ازاں اشفاق عرف گڈو قریشی اور ان کے اہلِ خانہ نے قریشی برادری کے سربراہان سے میرپورخاص میں رابطہ کیا اور برادری کے معززین کے ذریعے معافی اور صلح کی درخواست کی۔

چنانچہ آج برادری کے معززین کی موجودگی میں اشفاق عرف گڈو قریشی اور ان کے بیٹوں نے اپنے کیے پر معذرت اور معافی طلب کی اور آئندہ ایسے کسی بھی تنازع یا ناخوشگوار عمل سے گریز کرنے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب محمد اقبال اجمیری اور عارف اجمیری قریشی نے برادری کے معززین کی سمجھائش، باہمی بھائی چارے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر انہیں معاف کرتے ہوئے صلح قبول کرلی۔

اس موقع پر میرپورخاص کے ذمہ داران جناب نواب قریشی 👉 عبدالمجید ایڈووکیٹ قریشی 👉 شہریار قریشی 👉 محمد شریف قریشی👉 فیضان ایڈووکیٹ قریش 👉 محمد بلال اقبال قریشی👉 سعید قریشی👉اشرف قریشی👉 اور اشفاق گڈو کی طرف سے ضامن نعیم قریشی🩷 اور اقبال و عارف اجمیری کی طرف سے صادق حسین بھائی 🩷 شریک ھوئے۔

جاری کردہ:
محمد عمر ھاشمی قریشی
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و
فوکل پرسن فار قریشی ایڈوکیسی
آل پاکستان قریشی اتحاد

DATE . 19/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top