
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔جس کے مطابق آصف بشیر چوہدری آر آئی یو جے کے صدر ،توصیف عباسی اور رشید ملک نائب صدور منتخب ،بشیر عثمانی جنرل سیکریٹری جبکہ اظہار خان نیازی فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم بطور جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو کونسل میں ارکان میں عائشہ ناز، علی اختر، نوابزادہ شاہ علی،شہزاد راجپوت، حمید عباسی، اسد شرر، غفران چشتی، نور ایمن زہرا، اعجاز احمد فکری اور دوست محمد شامل ہیں۔راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
نیشنل پریس کلب میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر سابق صدر طارق علی ورک نے کہا کہ میں نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ صرف کامیابی نہیں، بلکہ ایک بڑی ذمہ داری کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین کی قیادت اعزاز ضرور ہوتی ہے، مگر اس سے بڑھ کر یہ خدمت کا عہد ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نئی باڈی اسی جذبے، دیانت اور جرات کے ساتھ کام کرے گی جو اس کی روایت ہے۔
DATE . Jan/29/2026


