
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-1 کا فائنل پی ٹی وی اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جارہے پانچ روزہ فائنل میں پی ٹی وی کو سٹیٹ بنک کیخلاف کامیابی کیلئے 153 رنز کا ہدف ملاہے۔تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پی ٹی وی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنالیے ۔ میچ جیتنے کیلئے مزید 84 رنز درکار اور ابھی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ دوسری اننگز میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی جبکہ پہلی اننگز میں 205 بنائے تھے۔ پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 317 رنز سکور کئے۔ پی ٹی وی کے کپتان عماد بٹ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔وقار حسین اور محمد شہزاد نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنائیں۔
DATE . Mar/8/2025