رسل ڈومینگو پی ایس ایل10کےلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہورقلندرز نے رسل ڈومینگو کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کےلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق جنوبی افریقہ کےمعروف کوچ رسل ڈومینگو ،ڈیرن گف کی جگہ لیں گے ، ڈیرن گف نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔ رسل ڈومینگوجنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ رسل ڈومینگو نے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی ۔

DATE . Mar/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top