رمشا خان بہن علیشا کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئیں؟ وجہ سامنے آگئی

رمشا خان بہن علیشا کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئیں؟ وجہ سامنے آگئی
فائل فوٹو

پاکستان کی سابقہ اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں رمشا خان کی بہن انفلوئنسر علیشا خان  کی شادی ہوئی، شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی جو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی۔

شادی کی صرف ایک تقریب میں رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کو دیکھا گیا جس میں دونوں نے نہایت سادہ لباس پہنا ہوا تھا جب کہ دونوں نے ماسک اور چشمے کے ذریعے اپنی شناخت کو بھی چھپانے کی کوشش کی۔

تاہم اس حوالے سے رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی میں ایک ٹی وی میزبان سے گفتگو کی۔

میزبان کے مطابق رمشا نے بتایا کہ ان کے شوہر  کی جانب سے ان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں، وہ بس کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی ‘رمشا خان’ کے نام سے کوئی ہیش ٹیگ چاہتی ہیں۔

میزبان کے مطابق رمشا اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ایک نجی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور سب کو اس بات کا احترام کرنا چاہیے۔

DATE / 28 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top