رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 40لاکھ گھرانوں کو 40ارب روپے مالی امداد دی جائے گی،مریم نواز

News Image

لاہور:پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لئے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری شروع ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیاہے۔ سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہاکہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 40لاکھ گھرانوں کو 40ارب روپے مالی امداد دی جائے گی، اب عوام نہ لمبی قطاروں کی زحمت برداشت کرنی پڑے گی اور نہ مشقت، انہیں آسانی کے احساس کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی ۔

انہوں نےکہا کہ 40لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل ڈیجیٹل او رشفاف ہوگا،رمضان نگہبان پیکیج کے متعلق معلومات کے لئے 08000-2345 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان نگہبان پیکیج کے لئے ہر تحصیل میں 160خصوصی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں اور رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کی ایکٹی ویشن اور رقم کے حصول کے لئے صوبہ بھر میں برانچ لیس ایجنٹ اور آؤٹ لٹ بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے،یہی ہمارا مشن ہے،رمضان کریم کی برکتیں ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی ہے ، پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کیاجائے گا اور سہولت بازارو ں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

DATE . Feb/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top