لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):لاہورپولیس کی جانب سے ون ویلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال 1884ملزمان کو گرفتارکر کے1656مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں ون ویلنگ کے275، کینٹ میں 304، سول لائنزمیں 340، صدرمیں 304، اقبا ل ٹائون میں 215اورماڈل ٹائون میں ون ویلنگ کے 446ملزمان کو گرفتارکیا گیا ۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہورکا کہناہے کہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے ون ویلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کے ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں مستقل ناکے لگائے جائیں،موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سی سی پی او لاہور نے کہاکہ ون ویلنگ کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے،والدین بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ،اساتذہ و سول سو سائٹی اپنی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
DATE . DEC /7 / 2024