اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):رواں سال 2024 کے اختتام تک دوران مصنوعات اور خدمات کی عالمی تجارت کا حجم 33 ٹریلین ڈالر تک بڑھ جائیگا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یو این ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی (یو این سی ٹی اے ڈی) کے مطابق سال رواں میں مجموعی بین الاقوامی تجارت میں ایک ٹریلین ڈالر (3.3) فیصد کی سالانہ شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس دوران خدمات کی تجارت میں 7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہےاور عالمی تجارت کے مجموعی فرو غ میں خدمات کےشعبہ کی تجارت کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ رہا ہے ۔ دوسری جانب اشیاء (مصنوعات) کی بین الاقوامی تجارت میں 2024 کے دوران 2 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ یو این سی ڈی اےڈی کے مطابق آئندہ سال 2025 کے دوران تجارتی شراکتداروں کے مابین ٹیرف سمیت دیگر مختلف مسائل کے باعث ویلیو چین کا کاروبار اور عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ نے ترقی پذیر معیشتوں پر زور دیا ہے کہ اہداف پرمبنی پالیسیاں اختیار کریں اور متنوع تجارت سمیت ہائی ویلیو سیکٹرز پر خصوصی توجہ دیں تاکہ تجارتی نقصانات میں کمی کو یقین بنایا جا سکے۔
DATE . DEC /6 /2024