اجزاء:
سویاں ایک پیالی
تازہ دودھ ایک لیٹر
چینی ایک پیالی
چھوہارے 8عدد
چھوٹی الائچیاں 6عدد
بادام پستےباریک کٹے ہوئے حسب پسند
پسا ہوا ناریل 3 کھانے کے چمچے
تیل 6 کھانے کے چمچے
ترکیب:
کھجوروں کو تھوڑے سے دودھ میں بھگو کر رکھ لیں۔دیگچی میں دودھ اُبال کر چینی شامل کریں‘ پھر ہلکی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں۔فرائننگ پین میں تیل گرم کرکے الائچیاں‘ بادام‘ پستے اور کھجور ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں سویاں اور ناریل ملاکر چند منٹ تک بھونیں اورچمچہ چلاتے ہوئے دودھ میں شامل کردیں۔ اسے ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکاکر چولہا بند کردیں۔