روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن دورے پر پاکستان پہنچ گئيں

فوٹو: روسی سفارتخانہ

روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو دورے پر پاکستان پہنچ گئيں۔

نور خان ائیربیس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرمین کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا۔

چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو آج سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top