
ماسکو:روس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی وفاق کے نائب وزیر دفاع واسیلی اوسماکوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلیٰ سطح کے آنے والے وفود کے دوروں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں فریقین نے باہمی مفید تعاون کو فروغ دینے اور تعمیری مذاکرات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
DATE . Feb/13/2026


