روس کا افغانستان پاکستان سرحدی صورتحال پر اظہار تشویش

News Image

اسلام آباد: روس نے افغانستان اورپاکستان کی سرحد پر جاری جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ مسلح جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی ترجمان کے مطابق ان جھڑپوں میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں، ماریا زاخارووا نے کابل اور اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ فوجی محاذ آرائی سے گریز کریں اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔

DATE . Mar/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top