روس کا پاکستان سے اظہار یکجہتی،امدادی سامان حکام کے حوالے

روس کی جانب سے 31 ٹن امدادی سامان کی کھیپ اسلام آ باد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی ۔۔ سامان میں راشن ،کمبل ،بچوں کا دودھ، کوکنگ آئل اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا “پاکستان اور روس کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، ہم ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مظہر ہے۔”ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا”ہم روسی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔روس کی جانب سے فراہم کردہ یہ امداد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔اس موقع پر دفتر خارجہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کےاعلی حکام بھی موجود تھے۔

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top