روس نے یوکرین پر جنگی تاریخ میں پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کیاہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس نے وہ میزائل استعمال کیا جس کی تمام خصوصیات بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جیسی تھیں۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی ایک فوجی تنصیب پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہاکہ مغربی جارحیت کے جواب میں یوکرین میں نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاگیا ۔ انہوں نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ ماسکو اس پر حملوں کیلئے ہتھیار فراہم کرنےوالے کسی بھی ملک کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔
DATE . NOV / 23 / 2024