روس کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ کھروف نے جمعرات کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر روس کی طرف سے دئیے جانے والے امدادی سامان کو پاکستان کے حکام کے حوالے کیا ہے۔

اس سلسلے میں منعقد ایک تقریب کے دوران روسی سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے پاکستانی عوام کے لئے 30,000 کلوگرام انسانی امداد حوالے کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق روسی حکومت کے ایک خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان منتقل کی۔ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ روس فیڈریشن کے سفیر البرٹ کھروف نے اپنے مختصر خطاب میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی پر زور دیا۔
انہوں نے 2005 کے زلزلے اور 2022 کے سیلاب کے بعد روس کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی انسانی امداد کو یاد کیا اور کہا کہ یہ تازہ ترین امدادی سامان پاکستان میں ریلیف کوششوں میں معاونت کے لئے بھیجا گیا ہے۔ یورپ کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سفیر شفقت علی خان نے روس کی حکومت اور عوام کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی اور یکجہتی کی علامت ہے۔ این ڈی ایم اے نے یہ امداد تقسیم کرنے کیلئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو منتقل کر دی ہے۔

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top