روس ہمیشہ کی طرح تائیوان کے امور کو چین کے اندرونی امور مانتا ہے ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان

ما سکو ()
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس تسلیم کرتا ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ روس کسی بھی شکل میں ” تائیوان کی علیحدگی ” کی مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس موقف پر قائم ہے کہ تائیوان کے امور چین کے داخلی امور ہیں ۔چین کے پاس اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر جائز وجہ موجود ہے اور روس چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس کی جاپان کی کارروائیوں پر گہری نظر ہے ۔ جاپان کی موجودہ کارروائیوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جاپان نہیں چاہتا کہ 1945 کی تاریخ دہرائی جائے تو اسے تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئیے اور جاپانی آئین میں موجود امن کی شقوں کی پابندی کرنی چاہیے جو اب بھی جاپان کے آئین کا حصہ ہیں ۔

DATE . Nov/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top