
استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور بغیر کسی ٹھوس نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
مذاکرات کی سربراہی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کی، جس میں روس کے وفد کی قیادت صدارتی معاون اور یوکرینی وفد کی قیادت وزیر دفاع نے کی۔
اگرچہ جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہو سکی، تاہم دونوں فریقین نے 6 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ، قیام امن کے لیےتحریری یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا، جس سے آئندہ مذاکرات کے لیے ایک بنیاد فراہم ہو سکتی ہے۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے، اور دنیا بھر کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا کوئی سفارتی حل ممکن ہو پائے گا۔
DATE. JUN/3/2025