
عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر کی ڈوپنگ پابندی کے بعد فاتحانہ واپسی۔۔۔سپین کے کارلوس الکارازاٹالین اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
روم میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ماسٹرز1000 میں جینک سنر نے ارجنٹینا کےمارینو۔ناوونے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ سنر نے ناوونے کے خلاف چھ۔3اور چھ۔4سے کامیابی سمیٹی۔22 سالہ اطالوی اسٹار نے فروری میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ساتھ ایک سیٹلمنٹ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہیں تین ماہ کی معطلی کی سزا دی گئی تھی۔تین مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن کا جنوری میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد یہ پہلا مقابلہ تھا۔
ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز نے سربیا کے’ڈوسن لاجووچ‘ کو سٹریٹ سیٹس میں مات دے کر راؤنڈ آف32میں جگہ بنائی۔ الکاراز نے لاجووچ کےخلاف چھ۔3اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔
DATE . May/12/2025