روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری

ڈالر کی انٹربینک قیمت 280روپے 86پیسے اور اوپن مارکیٹ قیمت 282روپے 33پیسے کی سطح پر بند ہوئی


روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ کئی روز سے تاحال جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی مزید 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 86پیسے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 282روپے 33پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

DATE . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top