ریال میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

News Image

ہسپانوی کلب ’ ریا ل میڈرڈ ‘ اور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں ’ریال میڈرڈ ‘ نے جرمن کلب ’بوغوسیا ڈورٹمنڈ‘ کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرایا۔ کھیل کے دسویں منٹ گونزیلو گارسیا نے گول کر کے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی۔ 10منٹ بعد فران گارسیا نے دوسرا گول داغ دیا۔93ویں منٹ میں ڈورٹمنڈکے متبادل کھلاڑی میکسیملان بیئر نے میڈرڈ کی برتری کم کی۔

تاہم ایک منٹ بعد ہی کلیان ایم بپے نے ریال میڈرڈ کےلئے تیسرا گول کیا۔ سیرہو گفوریسے نے ڈورٹمنڈ کے لئے پنالٹی کک پر گول تو کیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ایک اور کوارٹر فائنل میں فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے جرمن ٹیم بائرن میونخ کو یکطرفہ مقابلے میں دو گول سے مات دی۔دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے گئے۔’’ ڈیزری ۔ڈوئے ‘‘نے 78ویں اور عثمان دمبیلی نے اسٹاپیج ٹائم میں گول کر کے پی ایس جی کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔

DATE . July/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top