
اسلام آباد-وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے اینگرو کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں زراعت کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی،کھاد کی صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،وزارت قومی غذائی تحفظ زرعی شعبے کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔
اینگرو وفد نے نے زرعی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں کو سراہا اور زراعت کے شعبے میں مسلسل تعاون پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
DATE . Mar/25/2025


