
سکندر رضا پی ایس ایل فائنل کے ٹاس سے دس منٹ قبل انگلینڈ سے قذافی سٹیڈیم پہنچے اور اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سکندر رضا نے 24گھنٹوں کے دوران دو ملکوں میں کرکٹ کھیلی۔ہفتے کے روز وہ ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے نظر آئے اور اتوار کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پہنچے۔لاہور قلندرز نے ٹاس سے قبل دو میچ شیٹس تیار کررکھی تھیں ۔ایک میں سکندر رضا کا نام تھا جبکہ دوسری شیٹ میں ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا تاہم سکندر رضا ٹاس سے چند منٹ قبل سٹیڈیم پہنچنے میں کامیاب ہوئے اورایکشن میں نظر آئے۔
DATE . May/26/2025