
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آئی کیو لیول بہت زیادہ ہے تو اس سوال کا جواب 9 سیکنڈز میں دینے کی کوشش کریں۔
درحقیقت اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ زیادہ آئی کیو لیول والے افراد ہی اس سوال کا جواب 9 سیکنڈز کے اندر دے سکتے ہیں۔
اس چیلنج کی تصویر میں ایک گول دائرے کو 6 تکونی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر حصے میں ایک نمبر موجود ہے جیسے 4، 7، 13، 25 اور 49 اور آخری حصے میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

اسے بنانے والوں کے مطابق اگر آپ 9 سیکنڈز میں جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ کا آئی کیو لیو 135 یا اس سے زائد ہے۔
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
اب کلاک وائز سب سے پہلے نمبر کو دیکھیں تو وہ 4 ہے جس کے بعد 7 نمبر دیا گیا ہے، یعنی دونوں کے درمیان 3 کا فرق ہے۔
اگلا نمبر 13 ہے، یعنی 7 میں 6 کا اضافہ کیا گیا۔
اس کے بعد 25 ہے یعنی 13 میں 12 کو جمع کیا گیا اور اگلے نمبر میں پھر دوگنا اضافہ کیا گیا اور وہ 49 ہے۔
آسان الفاظ میں ابتدا 3 سے کی گئی اور پھر ہر نمبر کے ساتھ اسے دوگنا بڑھا دیا گیا۔
تو 49 میں 48 کا اضافہ کیا جائے تو درست جواب 97 بنتا ہے۔
DATE . Oct/11/2025
