زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر یومِ قائد کی شایانِ شان اور پروقار تقریب

News Image

زیارت: زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر شایانِ شان اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آئے معزز مہمانوں کے علاوہ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران مقامی بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے بابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قومی خدمات اور شاندار قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد کے افکار، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

تقریب میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لیے قائدین نے عظیم قربانیاں دیں جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

DATE . Dec/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top