
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زیبا شہناز پاکستانی لیجنڈ موحوم معین اختر کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ زیبا شہناز نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں معین اختر کیا اور ان سے متعلق گتفگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ معین خان سے بہت اچھی دوستی تھی، انہوں نے میرے والد سے میری اداکاری کرنے کے لیے اجازت لی تھی، معین خان نے میرے والد سے کہا میں اسے بیٹی بنا رہا ہوں اسے ہمیشہ دروازے تک چھوڑ کر جاؤ گا۔
اداکارہ زیبا شہناز نے کہا کہ جس دن معین اختر جس سے دنیا سے گئے مجھے لگا میں اس دن یتیم ہوگئی ہوں، وہ ہر جگہ ایک والد کے طور پر میرے ساتھ رہے، انہوں نے مجھے مان دیا، عزت دی۔
اداکارہ نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے اپنے والد نے ہمیں بہت اچھی زندگی دی، ہمارا 4 کنال کو گھر تھا، ہم کپڑوں سے میچ کرکے گاڑی میں سفر کرتے تھے لیکن ان کی بیماری کے بعد سب کچھ تباہ ہوگیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد کے پاٹنر نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا، ہمارا گھر اور جائیداد ساری چیزوں پر قبضہ ہوگیا اور ہم سڑک پر آگئے۔
اداکارہ زیبا شہناز کا مزید بتانا تھا کہ ہمارا کوئی بڑا بھائی بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم مالی طور پر پریشان تھے، پھر میں نے اپنی والدہ سے اداکاری کی اجازت لی اور کام کرنا شروع کیا۔
DATE . Apr/17/2025