سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ کیوں دی؟

میری چھوٹی چیز سے اگر فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لیے آنر ہے،میری طرف سے عثمان خواجہ کے لیے نیک خواہشات ہیں: بابر__فوٹو: سوشل میڈیا

برسبین : سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ دے دی۔

بابر اعظم نے  عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کی ہے،  اس موقع پر عثمان خواجہ نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے لیے عطیا ت جمع کر رہا ہوں ، بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی ان کا شکر گزار ہوں ۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے ایک گریٹ کرکٹر ہیں۔

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کپتان رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ عثمان بھائی سے میں رابطے میں رہتا ہوں ، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے ، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔

بابر کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے کچھ کیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میری چھوٹی چیز سے اگر فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لیے آنر ہے،میری طرف سے عثمان خواجہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہورہی ہے۔

DATE . NOV /13 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top