ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی صفائی نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ

News Image

سانگلہ ہل: ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے “ستھرا پنجاب پروگرام” کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں بھی شہری طرز کا صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی صرف وقتی مہم نہیں بلکہ ایک مستقل عمل ہونا چاہیے جس کے نتائج زمینی سطح پر نمایاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی، نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہم رابطے میں رہتے ہوئے صفائی کے نظام کو فعال اور دیرپا بنائیں۔ انہوں نے صفائی مہم کی روزانہ نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر زور دیا۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی باشندے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ صاف، صحت مند اور خوشحال ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ حفظانِ صحت، صفائی اور عوامی فلاح کے اقدامات کو اولین ترجیح دے رہی ہے-

DATE . June/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top