
سربیا کے ’نواک جوکووچ ‘‘ کا شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں فاتحانہ آغاز،تیسرےمرحلے میں پہنچ گئے۔۔امریکہ کے ٹیلر فرٹزاور بیلجئم زیزو برجس بھی اپنے میچز میں فاتح رہے۔
نواک جوکووچ نے ریکارڈ پانچویں شنگھائی ماسٹرز ٹائٹل کے لئے کروشیا کے میرن چلچ کو شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ جوکووچ نے چلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ساتْ6 اور چھ۔چار سے مات دی۔اس کامیابی کے بعد نواک جوکووچ چھ مختلف اے ٹی پی ماسٹرز تھاؤزنڈ ٹورنامنٹس میں 40،40سے زائدفتوحات سمیٹنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے ہنگری کے فیبیان مروزسن کے خلاف تین سیٹس میں دو۔6،سات۔6 اور سات۔6 سے کا میابی سمیٹی ہے۔بیلجئم کےزیزوبرجس کے خلاف میچ میں ناروے کے کیسپر رڈ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ریٹائر ہو گئے۔
بیلئم ہی کے ’’’ ڈیوڈ گافن ‘‘ نے امریکہ کے بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔2 او چھ۔4 سے شکست دی۔امریکہ کے فرانسس تیافو کو یینک ہینفمین کے ہاتھوں سات۔6، دو۔6 اور چھ۔ایک سے شکست کا سامنا رہا جبکہ ڈنمارک کے ہولگر ریون نے ارجنٹینا کے سیباستیاں بائز کے خلاف سات۔5 اور چھ۔4سے کامیابی سمیٹی ہے۔
DATE . Oct/5/2025