وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کل (منگل) حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ ہے۔
ایک بیان میں وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کل تک موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کامیاب تصور کیا جائے گا۔
وزارت نے حج کے واجبات کی دوسری قسط رواں ماہ کی 19 سے 27 تاریخ تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزارت نے عازمین حج کو سمارٹ فونز پر موبائل ایپ “پاک حج” ڈان لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور معلومات مل سکیں۔
دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ موصول ہونے والی تمام درخواستیں کل تک وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کردیں۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ دوسری قسط کی ادائیگی کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر محدود دنوں کے لیے درخواستوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
DATE .DEC/17/2024