سری لنکا میں طوفان متاثرین کیلئے پی این ایس سیف کی امدادی کارروائیاں،پاک نیوی کی جانب سے غذائی اجناس،ایمرجنسی سامان کی فراہمی

News Image

راولپنڈی: پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس سیف، جو کولمبو میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 25 میں شرکت کیلئے موجود ہے، نے سری لنکا میں طوفان ’’ڈِٹوَاہ‘‘ اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ مقامی آبادی کیلئے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں اور تباہ کاریوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک بروقت امداد پہنچانے کیلئے پی این ایس سیف نے سری لنکن حکام کے حوالے ضروری انسانی امدادی سامان فراہم کیا، تاکہ ملکی ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں معاونت کی جا سکے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ امدادی پیکیج میں غذائی اجناس، ریڈی ٹو ایٹ خوراک، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی میڈیسن اور بنیادی ضروریات کا سامان شامل تھا۔ پاکستان نیوی نے واضح کیا ہے کہ زمینی صورتحال کے مطابق مزید امداد بھی فراہم کی جاتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس سیف کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں پاکستان نیوی کے بین الاقوامی فرائض، علاقائی استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے عزم کی عکاس ہیں

DATE . Nov/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top