سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کو میچ کی پیشکش، تمام اخراجات کا ذمہ لے لیا

 پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب سے میچ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے/فوٹو پی پی ایف

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن  نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو قطر میں میچ کھیلنے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے قطر میں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن  نے بھی سعودی عرب سے میچ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کو  میچ کی پیشکش،  تمام اخراجات کا ذمہ لے لیا
فوٹوبشکریہ پی پی ایف

ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام اخراجات بھی سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی جب کہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ قطر میں ہی لگایا جائے گا۔

سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین فرینڈلی میچ کیلئے  پاکستان فٹبال فیڈریشن  ( پی ایف ایف ) سے رابطہ کیا ہے  اور خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top