
ریاض:سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی کھیل جاری ہیں۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان سمیت دنیا بھر سےستاون57 ممالک سے اتھلیٹس شریک ہیں۔ اکیس نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں اتھلیٹکس، فٹبال، تیراکی، کشتی، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ سمیت 23 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
اب تک کےمیڈلز ٹیبل پر ترکیہ کی پہلی پوزیشن ہے ۔مصر دوسرےاور ازبکستان تیسرے نمبرپر موجود ہے۔میزبان سعودی عرب کی 12ویں پوزیشن ہے۔ پاکستان نےایونٹ میں اب تک دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
DATE . Nov/12/2025


