سعودی عرب میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کا آغاز کل سےہوگا

News Image

ریاض :سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی کھیل کل سے شروع ہورہے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے57 ممالک سے اتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔

اکیس نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 23 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں ایتھلیٹکس، فٹبال، تیراکی، کشتی، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ ریاض 2025کھیلوں میں 3ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے جن میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت 55 ایتھلیٹس شامل ہیں۔

اسلامی یکجہتی کھیل ریاض 2025 نہ صرف اسلامی ممالک کے درمیان کھیلوں کے روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ یہ ایونٹ اسلامی دنیا میں اتحاد، تعاون اور مثبت مقابلے کی روح کو بھی نئی زندگی بخشے گا۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top